Enter your email address below and subscribe to our newsletter

چینی کمپنی کا کونکرڈ سے زیادہ رفتار والے طیارے کی آزمائش کا اعلان

Share your love

ایک چینی کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ وہ ایک ایسے کمرشل طیارے کی آزمائش کر رہی ہے جو دنیا کے پہلے سُپر سونک مسافر طیارے کونکرڈ سے دُگنی رفتار رکھتا ہے۔

بیجنگ کی مقامیاسپیس ٹرانسپورٹیشن کمپنی لِنگکونگ ٹائنشنگ کے اعلان کے مطابق کمپنی نے اپنے یُونشنگ پروٹوٹائپ طیارے کی آزمائشی پرواز کامیابی کے ساتھ مکمل کی ہے۔ یہ طیارہ ماک 4 رفتار یعنی تقریباً 3069 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے پرواز کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

ساؤتھ چائنا مارننگ پوسٹ کی ایک رپورٹ کے مطابق کمپنی آئندہ ماہ اپنے انجن کے فالو اپ ٹیسٹ کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔ جبکہ کمپنی فل سائز جیٹ طیارے کو 2027 میں متعارف کرانے کا ارادہ رکھتی ہے۔

ایوی ایشن انڈسٹری میں جب کونکرڈ طیارے کو متعارف کرایا گیا تب اس نے سپر سونک سفر کے تمام ریکارڈز کو توڑ دیا تھا اور ایوی ایشن ٹیکنالوجی میں یہ فن پارہ آج تک قابلِ ذکر ہے۔

اب چینی کمپنی نے ماک 4 کی رفتار سے اڑنے والا کمرشل طیارہ بنا کر کونکرڈ کا ریکارڈ (1330 مِیل فی گھنٹہ) توڑنے کا ہدف رکھا ہے۔

رپورٹ کے مطابق کمپنی نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ طیارہ بیجنگ سے نیویارک کے درمیان سفر دو گھنٹوں کے اندر مکمل کر سکتا ہے۔

یہ نیا طیارہ اپنے اندر متعدد فیچرز رکھتا ہے۔ ان فیچرز میں عمودی ٹیک آف اور لینڈنگ کی صلاحیت اور 20 ہزار میٹر کی بلندی پر پرواز شامل ہے۔

Share your love

Stay informed and not overwhelmed, subscribe now!