تحریک انصاف کی اسلام آباد میں جلسے کی اجازت کیلئے درخواست سماعت کے لئے مقرر
Share your love
اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ میں پی ٹی آئی کی اسلام آباد میں جلسے کی اجازت کیلئے درخواست کل سماعت کیلئے مقرر ہو گئی۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق درخواست پر سماعت کریں گے، رجسٹرار آفس نے کیس مقرر کرنے کی کازلسٹ جاری کر دی، پی ٹی آئی کی طرف سے وکیل شیر افضل مروت عدالت میں پیش ہوں گے۔
یاد رہے کہ تحریک انصاف نے اسلام آباد میں 23 مارچ کی درمیانی رات جلسے کی اجازت طلب کر رکھی ہے، ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اسلام آباد کو دی گئی درخواست میں جلسے کیلئے تین مقامات ڈی چوک، ایف نائن پارک اور پریڈ گراؤنڈ تجویز کیے گئے ہیں۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ تینوں میں سے کسی بھی جگہ جلسے کی اجازت دی جائے، اگر 23 مارچ کو ممکن نہ ہو تو 30 مارچ کو جلسے کی اجازت دی جائے۔