الیکشن ایکٹ میں مزید ترمیم کا بل سینیٹ سے متفقہ طور پر منظور
Share your love
اسلام آباد: سینیٹ میں الیکشن ایکٹ میں مزید ترمیم کا بل متفقہ منظور کرلیا گیا ہے۔
چیئرمین سینیٹ کی زیر صدارت اجلاس میں وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے الیکشن ایکٹ میں مزید ترمیم کا بل ایوان میں پیش کیا۔ جس پر چیئرمین نے ووٹنگ کروائی۔
ایوان نے الیکشن ایکٹ میں مزیر ترمیم کا بل متفقہ طور پر ایوان سے منظور کیا۔
علاوہ ازیں واپڈا یونیورسٹی بل 2024 پر چئیرپرسن قائمہ کمیٹی تعلیم بشری بٹ نے رپورٹ پیش کی جبکہ چئیرمین قائمہ کمیٹی مواصلات پرویز رشید نے نیشنل ہائی ویز سیفٹی ترمیمی بل پر رپورٹ پیش کردی۔ اس کے علاوہ اجلاس میں حیدر آباد سکھر موٹروے کی عدم تکمیل پر رپورٹ پیش کی گئی۔