Enter your email address below and subscribe to our newsletter

امریکا میں سفید رنگ کے نایاب مگرمچھ کا جنم

Share your love

فلوریڈا:امریکی ریاست فلوریڈا کے تھیم پارک میں ایک سفید رنگ کے نایاب مگرمچھ کی پیدائش ہوئی ہے۔

بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق فلوریڈا کے تھیم پارک میں پیدا ہونے والے اس نایاب مگرمچھ کا رنگ سفید’لیوسیزم‘ کی وجہ سے ہوتا ہے۔

لیوسیزم ایک غیر معمولی جینیاتی حالت ہے جو سفید رنگت کا باعث بنتی ہے، لیوسیٹک مگرمچھ کی جِلد پر عام طور پر مخصوص رنگ کے دھبے ہوتے ہیں اور یہ زیادہ دیر تک سورج کی روشنی میں نہیں رہ سکتے کیونکہ یہ دھوپ میں جل جاتے ہیں۔

لیوسیٹک مگرمچھ دوسرے مگرمچھ کے مقابلے میں مختلف ہوتے ہیں کیونکہ ان میں رنگت پیدا کرنے والے خلیوں کی کمی ہوتی ہے اور ان کی آنکھوں کا رنگ بھی گلابی ہونے کی بجائے نیلا چمکدار ہوتا ہے۔

فلوریڈا کے تھیم پارک کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اس لیوسیٹک ایلیگیٹر کو دیکھنے کے خواہشمند افراد اسے اگلے سال دیکھ سکیں گے۔

Share your love

Stay informed and not overwhelmed, subscribe now!