آئندہ ایپل ایئر پوڈز میں ممکنہ طور پر کیمرے کی تنصیب متوقع
Share your love
کیلیفورنیا: ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ آئندہ آنے والے ایپل ایئر پوڈز میں ممکنہ طور پر کیمرا شامل ہو سکتا ہے۔
رپورٹ کے مطابق ایئر پوڈز میں ایک قسم کا انفرا ریڈ کیمرا شامل کیا جائےگا جو فی الوقت آئی فون میں نصب ہوتا ہے۔ یہ کیمرا فیس آئی ڈی سیکیورٹی فیچرز کے لیے اسکین کی ضروری اسکین میں مدد دیتا ہے۔
لیکن ایئرپوڈز کے کیمرا ایئر فونز کو ویژن پرو کے ساتھ جوڑنے اور ایپل کے مکانی (اسپیشل) کمپیوٹنگ کے خیال کا حصہ بننے میں مدد دیں گے۔ جس کا ممکنہ طور پر مطلب ہو سکتا ہے کہ کوئی بھی شخص جو ایئر فونز کو ویژن پرو کے ساتھ پہنے گا وہ اپنا سر گھما کر کمرے کا آڈیو اسکین کرتے ہوئے اس کو منعکس کر سکے گا۔
رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ اس کے ذریعے ایئر پوڈز ماحول میں واقع ہونے والی تبدیلیوں کا بھی پتہ لگا سکیں گے، جس کا مطلب ہے کہ صارف اپنے بازوؤں کے اشارے سے ان کو کنٹرول کر سکیں گے۔
تاہم یہ بات واضح نہیں ہے کہ ایئر پوڈز میں انفرا ریڈ کیمرا بالکل اس ہی طرح استعمال کیا جائے گا جس طرح آئی فون یا آئی پیڈ میں سیکیورٹی اور بائیو میٹرک تصدیق کے لیے استعمال کیا جاتا ہے یا نہیں۔