شیف جوڑی نے انوکھا پیزا بنا کر عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔
Share your love
پیرس: فراس سے تعلق رکھنے والے پیزا شیف کی ایک جوڑی نے 1001 اقسام کا پنیر استعمال کرتے ہوئے انوکھا پیزا بنا کر عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔
شیف بینوا برول اور فیبیئن مونٹیلانیکو نے پنیر بنانے والی سوفی ہتات رچرٹ لونا اور یوٹیوبر فلوریئن آن ایئر کے ساتھ مل کر سب سے زیادہ اقسام کے پنیر کا استعمال کرتے ہوئے پیزا بنا کر گینیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کیا۔
بینوا برول نے اس سے قبل 2020 میں 254 اقسام کے پنیر کا استعمال کرتے ہوئے یہ ریکارڈ بنایا تھا جس کو بعد ازاں مورگن نقیٹ نے 834 اقسام کے پنیر کا استعمال کرتے ہوئے توڑا۔
ٹیم کی جانب سے بنائے گئے پیزا نے پینر کی مختلف اقسام کے سب سے بڑے مظاہرے کا ریکارڈ بھی اپنے نام کیا جو اس سے قبل 2016 میں فرانسیسی شہری فلیپی مرچنڈ نے 730 اقسام کے ساتھ بنایا تھا۔
بینوا برول کا کہنا تھا کہ 940 اقسام کے پنیر فرانس میں بنتے ہیں جبکہ دیگر اقسام کو دیگر ممالک سے منگوایا گیا۔
بینوا برول نے گینیز ورلڈ ریکارڈز کو بتایا کہ وہ 13 برس سے پیزا بنا رہے ہیں۔ انہوں نے پیزا کی اپنی تراکیب(ریسیپی) بنائی ہیں۔ ان کا واحد خواب پنیر کی زیادہ سے زیادہ اقسام کے ساتھ پیزا بنانا ہے۔
گینیز ورلڈ ریکارڈز کے مطابق اس ریکارڈ کی تیاری میں ٹیم کو پانچ ماہ کا عرصہ لگا۔