سائفر کیس کی سماعت کل خصوصی عدالت میں ہو گی یا اڈیالہ جیل میں، وزارت قانون سے رائے طلب
Share your love
اسلام آباد:چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کیخلاف سائفر کیس کی سماعت کل خصوصی عدالت میں ہو گی یا اڈیالہ جیل میں آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خصوصی عدالت کے جج ابو الحسنات محمد ذولقرنین نے وزارت قانون سے خط کے ذریعے رائے طلب کرلی۔
خصوصی عدالت کے جج ابولحسنات ذوالقرنین نے خط لکھتے ہوئے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو عدالت لانے کیلئے کوئی سکیورٹی کا خدشہ تو نہیں ؟ کیونکہ چیئرمین پی ٹی آئی اہم شخصیت اور سیاسی جماعت کے سربراہ ہیں۔ انکی سکیورٹی بھی عدالت کے مدنظر ہے۔ اگر سکیورٹی خدشات نہیں ہیں تو کیس کی سماعت آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خصوصی عدالت میں ہی ہوگی۔
عدالت نے خط کے زریعے وزارت قانون سے رائے طلب کر لی۔ عدالت نے کل چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو کل عدالت میں پیش کرنے کا احکامات جاری کررکھے ہیں۔
عدالت نے ملزمان کو کیس کے چالان کی نقول فراہم کرنے کے لیے کل کیس سماعت کے لیے مقرر کررکھا ہے۔