کوپ 28 کانفرنس کا کل ہوگا، نگران وزیراعظم پاکستانی وفد کی قیادت کرینگے
Share your love
دبئی: دبئی میں کوپ 28 کانفرنس کا جمعہ سے آغاز ہوگا، نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ پاکستانی وفد کی قیادت کریں گے۔
نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ دبئی کی ایکسپو سٹی میں منعقدہ اٹھائیسویں کانفرنس آف پارٹیز (کوپ 28) کے جمعہ سے شروع ہونے والے ہائے لیول اجلاس میں شریک ہوں گے، نگران وزیراعظم یکم اور 2 دسمبر کو ورلڈ کلائمیٹ ایکشن سمٹ میں شرکت کریں گے۔
نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ ورلڈ کلائمیٹ ایکشن سمٹ میں 2 دسمبر کو نیشنل سٹیٹمنٹ دیں گے، کانفرنس کی سائیڈ لائنز پر انوارالحق کاکڑ کی مختلف عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔
نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی، نگران وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر، نگران وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی احمد عرفان اسلم اور نگران وزیر توانائی محمد علی بھی کوپ 28 میں شرکت کر رہے ہیں۔