Enter your email address below and subscribe to our newsletter

کھلاڑیوں کو این او سی دینے کی قیمت ایشیاکپ، ورلڈکپ میں چکا رہے ہیں، ذکا اشرف

Share your love

لاہور:پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) منیجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ذکا اشرف نے کہا ہے کہ بورڈ کے گزشتہ چیئرمین نے کھلاڑیوں کو لیگز کھیلنے کے لیے عدم اعتراض سرٹیفکیٹ (این او سی) دیے تھے جس کی قیمت ایشیاکپ اور ورلڈکپ میں چکا رہے ہیں۔

ایک انٹرویو میں ذکا اشرف نے کہا کہ ورلڈکپ کا وقت آیا تو کھلاڑیوں کے فٹنس مسائل سامنے آگئے، کھلاڑی انجریز کا شکار ہیں، نسیم شاہ اسکواڈ میں شامل نہیں۔

ذکا اشرف کا کہنا تھا کہ چار سے پانچ کھلاڑی فنٹنس مسائل کا شکار بنے جبکہ کچھ کی پرفارمنس اچھی نہیں۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ میں بھارت نہیں جارہا تھا، سب نے کہا کہ ٹیم کو بیک کرنے کےلیے آپ کو جانا چاہیے۔

چیئرمین پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ساتھ انگلینڈ کی بھی پرفارمنس اچھی نہیں، مجھے بھی دکھ ہے 4 میچز نہیں ہارنے چاہیے تھے۔

ذکا اشرف نے یہ بھی کہا کہ پاکستان ٹیم کو سپورٹ کرنا چاہیے۔

Share your love

Stay informed and not overwhelmed, subscribe now!