غزہ کی صورتحال نے مغربی دنیا کی منافقانہ پالیسی بے نقاب کر دی، منیر اکرم
Share your love
نیویارک: اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے کہا ہے کہ غزہ کی صورتحال نے مغربی دنیا کی منافقانہ پالیسی بے نقاب کر دی۔ کشمیر کے بغیر بھارت کے ساتھ مذاکرات نہیں ہوسکتے۔
منیر اکرم کا کہنا تھا کہ طالبان کے ساتھ مذاکرات اور سکیورٹی معاملات پر کارروائیاں جاری رہیں گی، کشمیر کے بغیر بھارت کے ساتھ مذاکرات نہیں ہوسکتے، غزہ کی صورتحال نے مغربی دنیا کی منافقانہ پالیسی بے نقاب کر دی۔
قبل ازیں ایک امریکی انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ افغان طالبان کی بہت سی پالیسیوں سے اختلاف کے باوجود رابطے ضروری ہیں، کئی مسائل ہیں لیکن ہمارا تعلق افغان عوام سے ہے، افغان حکومت کے ساتھ اختلافات کے حل کیلئے کام کریں گے، ہمیں اپنی سکیورٹی کیلئے جو ایکشن لینا ہے وہ لے رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ جہاں سفارتکاری کی ضرورت ہے وہاں سفارتی کوششیں جاری رکھیں گے، ہمارا موٴقف برقرار ہے افغانستان کے منجمد اثاثے بحال کئے جائیں، ہم افغان عوام کی مدد اور ان کی حکومت کی غلطیاں درست کرنا چاہتے ہیں۔