بھارتی کھلاڑیوں کے استقبال کے لئے ممبئی کی سڑکوں پر ہجوم اُمڈ آیا،شاندار وکٹری پریڈ
Share your love
ممبئی:ٹی20 ورلڈکپ جیتنے کے بعد وطن واپس پہنچنے والی بھارتی ٹیم کے استقبال کیلئے ممبئی کی سڑکوں پر ہجوم آمڈ آیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ٹیم نے نریمان پوائنٹ میں نیشنل سینٹر فار پرفارمنگ آرٹس سے وانکھیڑے اسٹیڈیم تک 2 گھنٹے میں کیا، اس دوران شائقین کی بڑی تعداد کھلاڑیوں کے بس کے اردگرد جمع رہی اور پلئیرز نے مداحوں سے داد وصول کی۔
اس دوران عینی شاہد نے بتایا کہ غیر منظم اور ناقص انتظام کی وجہ سے ہجوم اپنے سپر اسٹارز کی ایک جھلک دیکھنے کو بیتاب تھا اور کوشش کررہا تھا کہ بس کے قریب جاکر مل سکے تاہم بھیڑ بڑھنے اور دھکم پیل کی وجہ سے متعدد افراد کو سانس لینے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑرہا تھا جبکہ پولیس سیکیورٹی فراہم کرنے میں ناکام رہی۔
ایک اور عینی شاہد نے کہا کہ انتظامیہ، اعلیٰ حکام اور پولیس اتنی بھیڑ کی توقع نہیں کررہی تھی جس کی وجہ سے وکٹری پریڈ میں بدنظمی ہوئی تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
ممبئی کی سڑکوں پر اپنی ٹیم کے استقبال کیلئے مداحوں کی بڑی تعداد 3 بجے سے ہی جمع ہونا شروع ہوگئی تھی تاہم 5 سے 6 بجے کے درمیان روڈ پر پاؤں رکھنے تک کی جگہ نہیں تھی۔
پریڈ میں مشکلات کے باوجود شائقین نے بھارت کی ورلڈکپ کی جیت کا جشن منایا، رقص اور ٹرافی کے ہمراہ تصاویر بنوائیں۔