Enter your email address below and subscribe to our newsletter

امریکی ریاست ہوائی کے جزیرے میں آگ سے ہلاکتوں کی تعداد 80 ہوگئی،ہزاروں افراد بے گھر

Share your love

نیویارک: امریکا کی ریاست ہوائی کے جزیرے ماؤوی میں لگنے والی آگ سے ہلاکتوں کی تعداد 80 ہوگئی جبکہ مزید ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔آگ سے ہزاروں افراد بے گھر ہو گئے ہیں ۔

امریکی میڈیا کے مطابق ماؤوی کے جنگلات میں لگنے والی آگ سے ایک ہزار عمارتیں جل کر راکھ ہوگئی ہیں جبکہ ہزاروں افراد بے گھر ہیں، لاہینا کا شہر کسی جنگ زدہ علاقے کی تصویر پیش کر رہا ہے جس پر بم برسایا گیا ہو۔

ریسکیو حکام کے مطابق جنگل سے شہر تک پھیلنے والی آگ پر تقریباََ قابو پا لیا گیا ہے، تاہم انتظامیہ کی جانب سے مزید ہلاکتوں کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔

ادھر ای کامرس کمپنی ایمازون کے بانی جیف بیزوس اور ان کی منگیتر نے ہوائی کی کاؤنٹی ماؤوی میں لگنے والی آگ کے باعث ریسکیو اور ریلیف آپریشن کیلئے 100 ملین ڈالر امداد کا اعلان کیا ہے۔

Share your love

Stay informed and not overwhelmed, subscribe now!