Enter your email address below and subscribe to our newsletter

غیر شرعی نکاح کیس قابل سماعت ہونے کا فیصلہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج

Share your love

اسلام آباد:چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی نے غیر شرعی نکاح کیس قابل سماعت ہونے کا فیصلہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے وکیل شیر افضل مروت کے ذریعے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ شہری محمد حنیف کی جانب سے چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کیخلاف غلیظ الزامات لگائے گئے۔

چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کیخلاف دفعہ 496 کے تحت کیس دائر کیا گیا۔ پرائیویٹ کمپلینٹ میں لگائے گئے الزامات دفعہ 496 کے زمرے میں نہیں آتے۔ چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی قانونی طور پر رشتہ ازدواج میں منسلک ہیں۔ کمپلینٹ کا مقصد چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی عزت پر کیچڑ اچھالنا ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کیخلاف کمپلینٹ قابل سماعت نہیں ہے۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت چیئرمین پی ٹی آئی، بشریٰ بی بی کیخلاف پرائیویٹ کمپلینٹ کو کالعدم قرار دے۔ کمپلینٹ کے قابل سماعت ہونے سے متعلق سول جج کے فیصلے کو بھی کالعدم قرار دیا جائے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں بائیو میٹرک کی تصدیق بھی کروائی۔ ایک صحافی کے سابق پرنسپل سیکرٹری اعظم خان کے سوال کے جواب میں کہا کہ اعظم خان ایماندار آدمی ہیں جب تک انکے منہ سے نہیں سنوں کا وہ نہیں مانیں گے۔

Share your love

Stay informed and not overwhelmed, subscribe now!