Enter your email address below and subscribe to our newsletter

سپریم کورٹ کا63 اے پر فیصلہ کھلم کھلا ہارس ٹریڈنگ کی اجازت دینا ہے، لاہور ہائیکورٹ بار

Share your love

لاہور: لاہور ہائی کورٹ بار نے اپنے اعلامیے میں کہا ہے کہ 63 اے پر پانچ رکنی بینچ کے فیصلے سے عدالت عظمیٰ کے وقار کو ٹھیس پہنچی ہے۔

لاہور ہائی کورٹ بار نے 63 اے پر سپریم کورٹ کے فیصلے پر اعلامیہ جاری کردیا جس میں کہا گیا ہے کہ پانچ رکنی بینچ کے فیصلے سے عدالت عظمیٰ کے وقار کو ٹھیس پہنچی ہے۔

اعلامیے کے مطابق عوام کا مینڈیٹ حاصل کرنے والے ممبران پارلیمان کو فلور کراسنگ کا موقع دینا کھلم کھلا ہارس ٹریڈنگ کی اجازت دینا ہے۔

لاہور ہائی کورٹ بار نے کہا ہے کہ پانچ رکنی بینچ کے حالیہ فیصلے سے جس طرح عدالتی کارروائی کو جلدی میں مکمل کیا گیا یہ عدلیہ پر حملے کے مترادف ہے۔

Share your love

Stay informed and not overwhelmed, subscribe now!