Enter your email address below and subscribe to our newsletter

بیرون ممالک گداگری میں ملوث افراد کے پاسپورٹ بلیک لسٹ کرنے کا فیصلہ

Share your love

اسلام آباد: ایف آئی اے نے بیرون ممالک گداگری میں ملوث افراد کے پاسپورٹ بلیک لسٹ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

گداگری کی روک تھام کے لئے تمام ائرپورٹس کو خصوصی مراسلہ جاری کیا گیا ہے جبکہ ڈی جی ایف آئی اے کی ہدایات کی روشنی میں ملک بھر کے ائیرپورٹس پرمسافروں کی اسکریننگ کا عمل بھی جاری ہے۔

 

ترجمان ایف آئی کے مطابق ایسے عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن بھی شروع کردیا گیا ہے۔ حکام کا کہنا تھا کہ ملک بھر کے ایئر پورٹس سے 74 مسافروں کو آف لوڈ کر کے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکلز منتقل کیا گیا جن سے تفتیش جاری ہے۔

دوسری جانب ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے محسن بٹ نے ہدایت کی کہ عمرے پر جانے والے تمام مسافروں کی مکمل اسکریننگ اور پروفائلنگ کو یقینی بنایا جائے اور ایئر پورٹ پر موجود دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ساتھ مل کر مسافروں کے سامان کی بھی سخت چیکنگ کی جائے۔

ڈی جی ایف آئی اے کا مزید کہنا تھا کہ بھیک مانگنے میں ملوث ملزمان کے پاسپورٹس بلیک لسٹ کردیے جائیں۔

Share your love

Stay informed and not overwhelmed, subscribe now!