Enter your email address below and subscribe to our newsletter

مراکش میں قیامت خیز زلزلے نے تباہی مچا دی، 296 افراد جاں بحق اور سیکڑوں زخمی جبکہ متعدد عمارتیں منہدم

Share your love

رباط: مراکش میں قیامت خیز زلزلے نے ہر طرف تباہی مچا دی، زلزلے کے نتیجے 296 افراد جاں بحق اور سیکڑوں زخمی جبکہ متعدد عمارتیں ملبے کے ڈھیر میں تبدیل ہو گئی ہیں۔

امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی شدت 6.8 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کا مرکز مراکش سے 44 میل دور جنوب مغرب تھا اور گہرائی زیر زمین 18.5 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔

مراکش کے سرکاری میڈیا کے مطابق زلزلے کے جھٹکے ساحلی شہروں رباط، کاسا بلانکا اور ایساویرا میں محسوس کیے گئے ہیں، زلزلہ مقامی وقت کے مطابق رات 11 بجے آیا، زلزلے کی شدت زیادہ ہونے کی وجہ سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

مراکشی وزارت داخلہ نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ زلزلے کے نتیجے میں کم از کم 296 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ 150 سے زیادہ زخمیوں کو علاج کیلئے ہسپتالوں میں بھیجا گیا ہے، زیادہ تر جانی و مالی نقصان صوبائی علاقوں میں زلزلے کے مرکز کے قریب ہوا۔

Share your love

Stay informed and not overwhelmed, subscribe now!