Enter your email address below and subscribe to our newsletter

ملک بھر میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 8 سے 10 گھنٹے ہوگیا

Share your love

اسلام آباد:ملک بھر میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 8 سے 10 گھنٹے ہوگیا۔ بجلی کا شارٹ فال 6 ہزار 598 میگاواٹ تک پہنچ گیا۔

ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق بجلی کی مجموعی پیداوار 20 ہزار 402 میگاواٹ ہے جبکہ بجلی کی طلب 27ہزار میگاواٹ ہے۔

پن بجلی کی پیداوار 6ہزار 200 میگاواٹ، سرکاری تھرمل پاور پلانٹس 563 میگاواٹ بجلی پیدا کر رہے ہیں، نجی شعبے کے بجلی گھروں کی پیداوار 9 ہزار میگاواٹ ہے اور ونڈ پاور پلانٹس سے بجلی کی پیداوار 1ہزار245 میگاواٹ ہے۔

سولر بجلی گھروں کی پیداوار 100 میگاواٹ ہے اور نیوکلیئر پاور پلانٹس کی پیداوار 3 ہزار164 میگاواٹ ہے جبکہ بگاس سے 130 میگاواٹ بجلی پیدا کی جا رہی ہے۔

Share your love

Stay informed and not overwhelmed, subscribe now!