Enter your email address below and subscribe to our newsletter

ای سی سی نے مینگروز منصوبے سمیت مختلف پراجیکٹس اور گرانٹس کی منظوری دے دی

Share your love

اسلام آباد : کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی(ای سی سی)نے مینگروز منصوبے کی منظوری دے دی ہے منصوبے سے 20 سے 22 کروڑ ڈالر 2043 تک حاصل کئے جائیں گے۔

کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے زیر صدارت منعقد ہوا۔

اجلاس میں ای سی سی نے اوچ پاور منصوبے کے ادائیگی کے طریقہ کار کی منظوری دیدی ہے منظوری کے بعد منصوبے سے سات سال تک 33 ارب روپے کی بچت ہوگی۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے کھاد کے دو کارخانوں کو قدرتی گیس کی فراہمی، وزارت دفاع کے اخراجات کیلئے چار ارب روپے کی گرانٹ کی منظوری دیدی ہے۔

اجلاس میں پائیدار ترقی کے اہداف کیلئے 20 ارب روپے گرانٹ بھی منظور کی گئی ہے۔

ای سی سی سی سی نے وفاقی ڈائریکٹریٹ ایمیونائزیشن کیلئے 10 ارب 74 کروڑ روپے، وزارت اطلاعات کیلئے 42 کروڑ روپے، انٹیلیجنس بیورو کیلئے کمیٹی نے 20 کروڑ 80 لاکھ روپے کی گرانٹ منظور کر لی ہے۔

وزارت ہاؤسنگ کیلئے 49 کروڑ 72 لاکھ روپے، کنٹرولر جنرل اکاؤنٹس کیلئے 26 کروڑ 39 لاکھ روپے سے زائد کی گرانٹ منظور کر لی گئی ہے۔

Share your love

Stay informed and not overwhelmed, subscribe now!