Enter your email address below and subscribe to our newsletter

الیکشن کمیشن نےاراکین پارلیمنٹ و صوبائی اسمبلی ممبران سے اثاثوں اور واجبات کے گوشوارے طلب کرلئے

Share your love

اسلام آباد:الیکشن کمیشن آف پاکستان نےاراکین پارلیمنٹ و صوبائی اسمبلی ممبران سے اثاثوں اور واجبات کے گوشوارے طلب کرلئے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق ارکان پارلیمنٹ و صوبائی اسمبلی مالی سال 2022،23 کے گوشوارے 31 دسمبر 2023 تک جمع کرائیں۔تمام اراکین پارلیمنٹ و صوبائی کے ممبران اپنے بشمول شریک حیات و زیرکفالت بچوں کے اثاثوں اور واجبات کے گوشوارے جمع کرائیں۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ مقررہ تاریخ تک مطلوبہ گوشوارے جمع نہ کروانے والوں کے نام شائع کئے جائیں گے،گوشوارے جمع نہ کروانے والے اراکین پارلیمنٹ و صوبائی اسمبلیوں کے ممبران کی رکنیت 16 جنوری کو معطل کر دی جائے گی۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ غلط گوشوارے جمع کرانے پر متعلقہ ارکان کے خلاف کرپٹ پریکٹسز کے تحت کاروائی ہوگی،

Share your love

Stay informed and not overwhelmed, subscribe now!