Enter your email address below and subscribe to our newsletter

الیکشن کمیشن نے ملک بھر میں ووٹرز کی تفصیلات جاری کر دیں

Share your love

اسلام آباد:الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ووٹرز کی تفصیلات جاری کر دیں عام انتخابات میں 12 کروڑ 85 لاکھ 85 ہزار 760 ووٹرز حق رائے دہی استعمال کرینگے۔

الیکشن کمیشن کی جاری کردہ تفصیلات کے مطابق
ملک بھرمیں مرد ووٹرز کی تعداد6کروڑ 92لاکھ 63ہزار 704جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد5کروڑ93لاکھ 22ہزار56ہے ۔

اسلام آباد میں کل ووٹرز کی تعداد10لاکھ 83ہزار29ہے ،اسلام آبادمیں مرد ووٹرز کی تعداد5لاکھ 68ہزار 406،خواتین ووٹرز کی تعداد 5لاکھ 14ہزار623ہے ۔

بلوچستان میں کل ووٹرز کی تعداد53لاکھ 71ہزار947ہے ،بلوچستان میں مردووٹرز کی تعداد 30لاکھ 16ہزار164جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد23لاکھ 55ہزار783ہے اسی طرح خیبرپختونخوا میں کل ووٹرز کی تعداد 2کروڑ 19لاکھ 28ہزار 119ہے ،خیبرپختونخوا میں مردووٹرز کی تعدادایک کروڑ19لاکھ 44ہزار397جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد99لاکھ 83ہزار 772ہے ۔

الیکشن کمیشن کے مطابق پنجاب میں کل ووٹرز کی تعداد7کروڑ32لاکھ 7ہزار896ہے ،پنجاب میں مردووٹرز کی تعداد3کروڑ 91لاکھ 22ہزار 82جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد3کروڑ 40لاکھ 85ہزار814ہے ۔

سند ھ میں کل ووٹرز کی تعداد2کروڑ 69لاکھ 94ہزار769ہے ،سندھ میں مردووٹرز کی تعدادایک کروڑ46لاکھ 12ہزار655جبکہ خواتین ووٹرز کی تعدادایک کروڑ23لاکھ 82ہزار114ہے ۔

آئندہ عام انتخابات میں الیکشن کمیشن کے مطابق 12 کروڑ 85 لاکھ 85 ہزار 760 ووٹرز حق رائے دہی استعمال کرینگے۔

Share your love

Stay informed and not overwhelmed, subscribe now!