Enter your email address below and subscribe to our newsletter

سرجری سے پاکستان کی پوری کرکٹ ٹیم کو فارغ کردینا چاہیے،اداکار احمد علی بٹ

Share your love

کراچی: پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار و میزبان احمد علی بٹ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں قومی کرکٹ ٹیم کی بدترین پرفارمنس پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب سرجری سے پاکستان کی پوری ٹیم کو فارغ کردینا چاہیے۔

امریکا میں جاری آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 میں پاکستان کی ناقص پرفارمنس پر جہاں شائقین کرکٹ اور سابق سینیئر کرکٹرز شدید غصہ ہیں تو وہیں پاکستانی شوبز شخصیات بھی سیخ پا نظر آرہی ہیں۔

احمد علی بٹ نے نجی ٹی وی چینل پر گفتگو کے دوران قومی ٹیم کی پرفارمنس پر بات کی، اُنہوں نے کہا کہ ہم اپنے کرکٹرز سے اچھے کی اُمید لگاتے ہیں لیکن ہوتا کچھ اور ہی ہے۔

اداکار نے کہا کہ ہمارے کرکٹرز صرف اپنے ملک میں ہی پی ایس ایل اور ڈومیسٹک کرکٹ میں نخرے دکھا سکتے ہیں، ان کی انا یہاں ہی چلتی ہیں لیکن جب انٹرنیشنل کھلاڑیوں کے ساتھ مدمقابل ہونے کی باری آتی ہے تو واقعی میں ہمارے کرکٹرز اپنی اوقات دکھا دیتے ہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ قومی کرکٹرز نے اس قدر ہماری اُمیدیں توڑ دی ہیں کہ اب کرکٹ دیکھنے کا دل ہی نہیں کرتا اور نہ ہی موجودہ قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کو کرکٹرز ماننے کا دل کرتا ہے۔

احمد علی بٹ نے کہا کہ اب پاکستانی کرکٹ میں ایک سے بڑھ کر ایک سفارشی اور سیاست دان آگئے ہیں، میری اللہ سے دُعا ہے کہ وہ دن جلد آئے جب سرجری سے پاکستان کی موجودہ کرکٹ ٹیم میں سب کو فارغ کردیا جائے اور عوام کی توقعات کے مطابق ایک اعلیٰ ٹیم بنائی جائے جو ہمارے سابق کرکٹرز کی طرح شاندار پرفارمنس دے۔

اداکار نے مزید کہا کہ ہماری قومی ٹیم میں ایک دو کھلاڑی ایسے بھی ہیں جو ہر میچ میں شاندار پرفارم کررہے ہیں لیکن ایک دو کھلاڑیوں سے ٹیم نہیں بنتی۔

واضح رہے کہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں 14 جون کو امریکا اور آئرلینڈ کے درمیان کھیلا گیا میچ بارش کے باعث منسوخ ہوگیا، گروپ اے سے بھارت اور امریکا سپر 8 کے لیے کوالیفائی کر گئے جبکہ پاکستان اور آئرلینڈ ایونٹ سے باہر ہوگئے۔

Share your love

Stay informed and not overwhelmed, subscribe now!