بھارت کی دہشتگردی سے اب پوری دنیا غیر محفوظ ہوچکی ،مشعال ملک
Share your love
اسلام آباد: وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے انسانی حقوق مشعال ملک کا کہنا ہے کہ دنیا بھارتی مظالم پر خاموش ہے مگر کشمیر کے لوگ کب تک پر امن رہیں گے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے انسانی حقوق مشعال ملک نے کہا کہ غزہ میں خواتین بچوں ہسپتالوں کو ٹارگٹ کیا جارہا ہے، کشمیر میں بھی بھارت اسرائیلی طرز کے مظالم کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کشمیر میں پرامن تحریک کو سبوتاژ کرنے کیلئے سیاسی جماعتوں پر پابندی عائد کر دی گئی، کشمیر میں بھارتی فوج نے عوام کو کئی سال سے محاصرے میں رکھا ہے۔
مشعال ملک نے کہا کہ کشمیر پر پاک بھارت دوطرفہ مذاکرات بے نتیجہ رہے، کشمیر میں تمام لیڈر شپ کو جیل مین بند کر دیا گیا، 2024میں یاسین ملک کو پھانسی دینے کی پلاننگ ہورہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ 2024میں بھارت میں الیکشن کا سال ہے بھارت نے مظالم بڑھا دیے ہیں، بھارت میں ہندتوا سے اب ملٹی نیشنل کمپنیوں کو خطرہ ہے۔ بھارت کی دہشتگردی سے اب پوری دنیا غیر محفوظ ہوچکی ہے۔