Enter your email address below and subscribe to our newsletter

پنجاب میں آشوبِ چشم کی وباء بگڑنے لگی ،15 ہزارسے زائد نئے کیسز رپورٹ

Share your love

لاہور:پنجاب میں آشوبِ چشم کی صورتحال مزید بگڑنے لگی، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران آشوبِ چشم کے 15 ہزار 105 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

پرائمری ہیلتھ پنجاب کے مطابق رواں سال آشوبِ چشم کے 3 لاکھ 79 ہزار 690 کیسز رپورٹ ہوئے۔

پرائمری ہیلتھ پنجاب کے مطابق رواں سال صرف لاہور میں آشوبِ چشم کے 22 ہزار 481 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران لاہور میں آشوبِ چشم کے 916 نئے مریض سامنے آئے۔

آشوب چشم: پنجاب کے اسکول کل سے پیر تک بند رہیں گے۔پرائمری ہیلتھ پنجاب کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز آشوبِ چشم کے ملتان میں 1217، فیصل آباد میں1827 کیسز رپورٹ ہوئے۔

واضح رہے کہ آشوبِ چشم کی وباء کے سبب پنجاب بھر کے اسکول پیر تک بند رہیں گے جبکہ دو روز قبل محکمہ اسکولز ایجوکیشن پنجاب نے جمعرات اور ہفتے کو اسکول بند رکھنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔

Share your love

Stay informed and not overwhelmed, subscribe now!