Enter your email address below and subscribe to our newsletter

وفاقی اور چاروں صوبائی وزرائے قانون کا انتخابی شیڈول سے متعلق الیکشن کمیشن کے اختیار پر اتفاق

Share your love

اسلام آباد:وفاقی اور چاروں صوبائی وزرائے قانون نے انتخابی شیڈول سے متعلق الیکشن کمیشن کے اختیار پر اتفاق رائے کر لیا، وزرائے قانون نے کہا کہ انتخابات کی تاریخ کا اعلان الیکشن کمیشن کا اختیار ہے۔

نگراں وفاقی وزیر قانون احمد عرفان کی سربراہی میں چاروں صوبائی وزرائے قانون کا اہم اجلاس منعقد ہوا،اجلاس میں نگراں وزیر قانون پنجاب کنور دلشاد،وزیر قانون سندھ محمد عمر سومر،وزیرقانون خیبر پختونخواارشد حسین شاہ اوروزیرقانون بلوچستان امان اللہ کنرانی شریک ہوئے ۔

اجلاس میں قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے آئندہ عام انتخابات سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اجلاس کے کے دوران تمام وزراء قانون نے جمہوریت کے اصولوں کی پاسداری اور انتخابات کے پرامن انعقاد کو یقینی بنانے کی اہمیت پر زور دیا۔

وزارت قانون کے اجلاس میں انتخابات کے شفاف انعقاد کو یقینی بنانے پر اتفاق رائے کیا گیا، فیصلہ کیا گیا کہ آئین کی کسی بھی شق کو دیگر متعلقہ دفعات سے الگ کر کے نہیں پڑھا جا سکتا، اور آئین کے مطابق عام انتخابات کا انعقاد اور تاریخ کا اعلان الیکشن کمیشن کا واحد اختیار ہے۔

اجلاس میں اس بات پر اتفاق رائے کیا گیا کہ عام انتخابات، قومی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات ایک دن ہونے چاہئیں۔

وزرائے قانون نے اجلاس میں اس پر بھی اتفاق رائے کیا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان ایک آزاد آئینی ادارہ ہے، اس لیے ریاستی اداروں کی ذمہ داری ہے کہ وہ الیکشن کمیشن کے انتخابی شیڈول کے تعین میں اختیار کا احترام کریں۔

Share your love

Stay informed and not overwhelmed, subscribe now!