Enter your email address below and subscribe to our newsletter

وفاقی کابینہ نے قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کر دی

Share your love

اسلام آباد:وفاقی کابینہ نے 9 مئی کوہنگامہ آرائی، جلاؤ گھیراؤ توڑ پھوڑ اور شرپسندی کرنے والوں کے خلاف کارروائی سے متعلق قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کر دی۔۔۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں شرکا نے 9 مئی کے واقعات کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کردی۔اجلاس میں 9 مئی کو ہنگامہ آرائی، جلاؤ، گھیراؤ توڑ پھوڑ اور شرپسندی کرنے والوں کے خلاف کارروائی سے متعلق امور پر غور کیا گیا۔

وفاقی کابینہ نے پرتشدد واقعات میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائی کرنے اور قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کردی۔ جبکہ پیٹرولیم پر فراہم کردہ ریلیف عوام تک نہ پہنچانے والوں کے خلاف کارروائی کی منظوری دیتے ہوئے وزارت داخلہ کو پیٹرولیم مصنوعات پر ریلیف عوام کو نہ پہنچانے والوں کے خلاف کارروائی کی ہدایت کی۔

اجلاس میں وفاقی کابینہ اجلاس میں قومی اسپورٹس پالیسی کی منظوری پر فیصلہ موخر کرتے ہوئے قومی اسپورٹس پالیسی پر وزراء کو مزید غور کرنے کی ہدایت کی،اجلاس میں وزیر اعظم نے وفاقی کابینہ کے اراکین کا خیرمقدم کرتے ہوئے گزشتہ روز کے پاک۔ایران سرحد کے دورے کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ ایرانی صدر کی ذاتی دلچسپی اور وزیراعظم کی ذاتی نگرانی میں ایران سے100 میگا واٹ سستی بجلی کی درآمد کا منصوبہ قلیل مدت میں مکمل ہوا جوکہ عرصہ دراز سے التواء کا شکار تھا۔ اس منصوبے سے جنوبی بلوچستان خصوصاً گوادر میں بجلی کی ترسیل یقینی بنائی گئی ہے

وزیراعظم نے کابینہ ارکان کو بتایا کہ دونوں ممالک نے 900 میل طویل سرحد پر کراس بارڈر ٹیرا ئیرزم کو روکنے کے لیے مشترکہ کوششوں پر زور دیا اور سیکورٹی کے نظام کو مزید بہتر کرنے پر رضامندی ظاہر کی۔ وزیراعظم نے ایرانی صدر کو پاکستان کے دورے کی دعوت بھی دی جو انہوں نے قبول کی۔

وزیراعظم نے کابینہ ارکان کو سعودی عرب کے ساتھ منگل کے روز دستخط کیے گئے ”روڈ ٹو مکہ“ معاہدے کی تفصیلات سے بھی آگاہ کیاجس سے پاکستانی حاجیوں کی کثیر تعداد مستفید ہوسکے گی۔ اس معاہدے کے تحت اسلام آباد ایئرپورٹ سے 26143 پاکستانی حاجیوں کی امیگریشن کا عمل اسلام آباد ایئرپورٹ پر ہی ہوگا اور وہ سعودی ایئرپورٹ پر لمبے انتظار سے بچ جائیں گے۔ اس معاہدے پر عمل درآمد کل سے شروع ہوچکا ہے۔

وزیراعظم نے اس امید کا اظہار کیا کہ سعودی حکومت کی معاونت سے آئندہ برس لاہور اور کراچی سے بھی جانے والے عازمینِ حج کو یہ سہولت مہیا ہوسکے گی۔

وفاقی کابینہ نے روالپنڈی میں انشورنس ٹریبونل قائم کرنے کی منظوری دے دی۔ اس نئے ٹریبونل پر کوئی اضافی اخراجات نہیں آئیں گے بلکہ موجودہ احتساب عدالت نمبر4 کو انشورنس ٹریبونل میں تبدیل کیا جائے گا وفاقی کابینہ نے کابینہ کمیٹی قانون سازی کے 11 مئی 2023 کو منعقد ہونے والے اجلا س میں کئے گئے فیصلوں ک توثیق کی۔

Share your love

Stay informed and not overwhelmed, subscribe now!