Physical Address
304 North Cardinal St.
Dorchester Center, MA 02124
Physical Address
304 North Cardinal St.
Dorchester Center, MA 02124
حماس کے سیاسی دفتر کے نائب سربراہ صالح العاروری کا کہنا ہے کہ جنگجوؤں نے اسرائیلی علاقوں میں جا کر اسرائیل کی غزہ بریگیڈز کو شرمناک شکست دی۔ اسرائیل سے جنگ صرف ایک راؤنڈ ہے، کیونکہ دشمن فلسطینیوں کو نشانہ بنانے سے باز نہیں آیا۔
الجزیرہ ٹی وی سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے حماس کے رہنما کا مزید کہنا تھا کہ فلسطینی عوام کی آزادی اور خود ارادیت لینے کا اصولی حق ملنے تک جنگ جاری رہے گی۔
صالح العاروری نے کہا کہ حالیہ لڑائی نے فلسطینی قوم کو نیا حوصلہ دیا۔ حماس کی تیز رفتاری اور مستعدی نے اسرائیل کا غزہ کی پٹی پر حملے کا منصوبہ ناکام بنا دیا تھا۔ حماس کی کارروائیوں نے اسرائیلی فوج کو مفلوج کر دیا تھا۔
صالح العاروری کے مطابق اسرائیلی فوج اپنی شرمناک ناکامی کو چھپانے کیلیے مجرمانہ کارروائیوں پر اتر آئی ہے۔ حماس تمام اسٹیک ہولڈرز کو اپنا موقف اور حقائق بتا چکا ہے۔
انہوں نے کہا 12 سو جنگجوؤں نے اسرائیلی علاقوں میں جا کر اسرائیل کی غزہ بریگیڈز کو شرمناک شکست دی۔
صالح العاروری نے کہا کہ چھاپہ ماروں کو عام شہریوں خصوصاً بچوں عورتوں کو نقصان نہ پہنچانے کی ہدایات دی تھی۔ انہوں نے کہا جنگجوؤں کو صرف فوجی اہداف اور فوجیوں سے نمٹنے کا ہدف دیا گیا تھا۔
حملے کے دوران غزہ کے عام شہری بھی مسلح یہودی آباد کاروں پر ٹوٹ پڑے۔ اسرائیلی فوجی قیادت اور اہلکاروں نے اپنے شہریوں کو بچانے کیلئے کوئی مداخلت نہیں کی۔
انہوں نے کہا حماس اسرائیلی شہریوں اوریرغمالیوں کے ساتھ عالمی قوانین کے مطابق کارروائی کا پابند ہے۔ ہم امریکا اور فرانس سمیت ایسے تمام ممالک سے کوئی امید نہیں رکھ رہے۔
صالح العاروی نے کہا امریکا، فرانس اور دیگر ملکوں کے شہری اسرائیلی فوج کی وردیاں پہن کر جنگ میں شریک ہیں۔ یرغمال بنائے گئے بہت سے اسرائیلی فوجی امریکی اور فرانسیسی شہری نکلے۔
انہوں نے کہا مغربی دنیا نے اسرائیل کی عام شہریوں کے قتل عام سے چشم پوشی اختیار کی ہوئی ہے۔ فلسطین تمام مذاہب اور نسلوں کی سرزمین سمجھی جاتی ہے۔
صالح العاروی نے کہا فلسطین میں تمام مذاہب کے ماننے والے صدیوں سے ایک ساتھ زندگی بسر کر رہے تھے۔ خطہ فلسطین صدیوں تک مذہبی جنگوں سے پاک رہا، مذہبی شدت پسندی کی داغ بیل مغرب نے ڈالی۔
ان کا کہنا تھا کہ عام شہریوں کو نشانہ نہ بنانا حماس تحریک کے بنیادی اصولوں کا حصہ ہے۔ اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی میں اب تک صرف شہری علاقوں پر بمباری کی ہے۔ حماس کے عسکری اہداف اسرائیل کے بمباری سے محفوظ ہیں۔