بانی پی ٹی آئی ایک فتنہ تھا جسے شر پھیلانے کیلئےلایا گیا تھا، مریم نواز
Share your love
نارووال: پاکستان مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر و چیف آرگنائزر مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی ایک فتنہ تھا جسے شر پھیلانے کیلئےلایا گیا تھا۔
جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ کہاں کہاں دیکھوں اتنا بڑا جلسہ ہے، یہاں بڑی تعداد میں نوجوان موجود ہیں، اتنا بڑاجلسہ ہے کہ لوگ سٹیڈیم سے باہر چلے گئے ہیں، دن گن گن کر نارووال آنے کا انتظار کر رہی تھی۔
سینئر نائب صدر ن لیگ نے کہا کہ نوازشریف کیخلاف کیا کیا سازشں نہیں ہوئی؟ کیا کیا ظلم نہیں ہوا؟ نوازشریف کے مخالفین تھے، نوازشریف آج بھی ہے، آج ایک لیڈر شیروں کی طرح کھڑا ہے، اس کا نام ہے نوازشریف۔
مریم نواز نے کہا کہ ایک ایک کر کے سب اپنے انجام کو پہنچ چکے، آج ہم دیکھ رہے ہیں یہ مکافات عمل کے سوا کچھ نہیں، کون سا ایسا الزام ہے جو نوازشریف اور ان کے خاندان پر نہیں لگایا گیا۔
انہوں نے کہا کہ میں بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ کی گرفتاری پر خوش نہیں، دو سال سے تماشہ دیکھ رہے تھے، کبھی وہیل چیئر پر بیٹھے کبھی ٹانگ پر پلاسٹر چڑھایا، 6 ماہ میں تو چھت کے لینٹر کا پلستر بھی اتر جاتا ہے۔
مریم نواز نے کہا کہ آج جتنا ریلیف ان کو عدالتوں سے مل رہا ہے (ن) لیگ نے آج تک نہیں دیکھا، 5 ماہ جیل میں رہی ایک دن رونا پیٹنا شروع نہیں کیا۔
مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر نے کہا کہ نوازشریف سے کہہ کر نارووال شکرگڑھ ریلوے سٹیشن بحال کریں گے۔