Enter your email address below and subscribe to our newsletter

حکومت نے سوشل میڈیا پر پانچ ہزار روپے کے نوٹ پر پابندی کے نوٹیفکیشن کو جعلی قرار دیدیا

Share your love

اسلام آباد:وفاقی حکومت نے سوشل میڈیا پر وائرل تیس ستمبر2023 سے پانچ ہزار روپے کے نوٹ پر پابندی کے نوٹیفکیشن کو جعلی قرار دیدیا ہے۔

وزارت خزانہ نے پا نچ ہزار روپے کے نوٹ کی بندش کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ سوشل میڈیا پر وائرل نوٹیفکیشن جعلی ہے۔

وزارت خزانہ کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ پانچ ہزار روپے مالیت کے نوٹ پر کسی قسم کی پابندی عائد نہیں کی گئی ہے اس حوالے سے پھیلائی جانے والی خبریں بے بنیاد اور جھوٹی ہیں۔
واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر وائرل جعلی نوٹیفکیشن میں کہاگیاتھا کہ پانچ ہزارروپے مالیت کے نوٹ 30ستمبر 2023 سے بند کردئیے جائیں گے ۔

جعلی نوٹیفکیشن میں مزید کہاگیاتھا کہ 30ستمبر تک اپنے پاس موجود 5ہزارروپے مالیت کے کرنسی نوٹ اسٹیٹ بینک آف پاکستان اور دیگر مجاز بینکوں کی برانچز سے تبدیل کروالیں۔

Share your love

Stay informed and not overwhelmed, subscribe now!