حکومت نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں ایڈہاک ریلیف الاؤنس کی مد میں 30 سے 35 فیصد اضافہ کردیا
Share your love
اسلام آباد:وفاقی حکومت نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں ایڈہاک ریلیف الاؤنس کی مد میں تیس سے پینتیس فیصد اضافہ کردیا۔ وزارت خزانہ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے
نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ تا سولہ کے ملازمین کی بنیادی تنخواہوں میں ایڈہاک ریلیف الاؤنس کی مد میں 35 فیصد اضافہ کیا گیا ہے اورگریڈ سترہ تا بائیس کے افسران کی بنیادی تنخواہوں میں ایڈہاک ریلیف الاؤنس کی مد میں 30فیصد اضافہ کیا گیا ہے ۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ایڈہاک ریلیف الاؤنس کنٹریکٹ ملازمین،کنٹنجنٹ پیڈ ملازمین کو بھی ملے گاایڈہاک ریلیف الاؤنس وفاقی حکومت کے تمام ملازمین۔مسلح افواج کے پرسونلز،سول آرمڈ فورسز اور دفاعی تخمینہ جات سے تنخواہ وصول کرنے والے سول ملازمین سمیت سب کو یہ الاؤنس ملے گا۔
تنخواہوں میں اضافے کا اطلاق یکم جولائی 2023سے کیا گیا ہے اورملازمین کو ملنے والے ایڈہاک ریلیف الاؤنس پر انکم ٹیکس لاگو ہوگا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ملازمین کو چھٹی اور ایل پی آر کے دوران بھی یہ ایڈہاک ریلیف الاؤنس ملے گاالبتہ غیر معمولی رخصت پر یہ الاؤنس نہیں ملے گاملازمین کو ملنے والی پنشن کی کیلکولیشن،گریجوایٹی اور ہاؤس رینٹ کیلئے یہ الاؤنس شمار نہیں ہوسکے گا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ملازمین کی ڈیپوٹیشن پر بیرون ملک تعیناتی کے دوران بھی یہ الاؤنس نہیں ملے گاتاہم بیرون ممالک سے واپس آکر اپنے محکموں میں تقرری پر الاؤنس ملنا شروع ہوجائے گاایڈہاک ریلیف الاؤنس ملازمین کی پرسنل پے میں شامل ہوگا۔
وزارتیں و ڈویژنز ملازمین کو ایڈہاک ریلیف الاؤنس اپنےمختص شدہ بجٹ سے فراہم کریں گی ایڈہاک ریلیف الاؤنس کی ادائیگی کیلئے وزارتوں و ڈویژنوں کو کسی قسم کی ضمنی گرانٹس فراہم نہیں کی جائے گی۔