Enter your email address below and subscribe to our newsletter

حکومت کا جشن آزاد ی پرعوام کو بڑا تحفہ،پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری

Share your love

اسلام آباد:وفاقی حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کرکےجشن آزاد ی پرعوام کو بڑا تحفہ دیدیا ہےحکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں8روپے47پیسےفی لیٹرتک کمی کردی ہے۔

وزارت خزانہ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔

نوٹیفکیشن کے مطابق قیمتوں کا اطلاق آج(بدھ)سے کردیا گیا ہے نئی قیمتوں کے مطابق پٹرول کی قیمت میں8روپے47پیسےفی لیٹر کمی کی گئی ہے جس کے بعد پٹرول کی فی لیٹر قیمت 260 روپے 96 پیسے ہوگئی ہےجبکہ ڈیزل کی قیمت 6 روپے 70 پیسے فی لیٹر کم کی گئی ہے ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 266 روپے 7 پیسے مقرر ہوگئی ہے۔

پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا طلاق آج (بدھ) سے 31 اگست تک ہو گا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل یکم اگست کو پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے 17 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 10 روپے 86 پیسے کی کمی کی گئی تھی۔

Share your love

Stay informed and not overwhelmed, subscribe now!