انتخابات کے بعد قانون کی حکمرانی کے لیے پاکستانی عوام کے مفاد کا مکمل احترام کیا جائے ، انتونیو گوتریس

نیویارک : اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے پاکستان کو انتخابات کے بعد درپیش مسائل کے قانونی حل پر زوردیتے ہوئے کہاہے کہ کسی بھی ایسی کارروائی سے گریز کیا جائے جو کشیدگی کا باعث ہو۔
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے پاکستانی حکام سے پاکستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ، اقوام متحدہ کے سربراہ نے پاکستانیوں پر زور دیا کہ وہ انتخابات کے بعد کے تمام مسائل کو طے شدہ قانونی طریقہ کار کے ذریعے حل کریں۔

قوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے پاکستانی حکام اور سیاسی رہنماوٴں سے انتخابات کے بعد ہونے والے مسائل حل کرنے کا مطالبہ کیا ، انہوں نے کہا کہ کسی بھی ایسی کارروائی سے گریز کیا جائے جو کشیدگی کا باعث ہو۔انتونیو گوتریس نے ملک میں امن و امان کی صورتحال کو قائم رکھنے پر زور دیا۔

ترجمان انتونیو گوتریس سٹیفن ڈوجارک کا کہنا تھا کہ وہ پاکستان کی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں اور تمام مسائل اور تنازعات کو طے شدہ قانونی طریقے کار کے ذریعے حل کرنے پر زور دیتے ہیں، “انتخابات کے بعد کی صورتحال میں انسانی حقوق اور قانون کی حکمرانی کے لیے پاکستانی عوام کے مفاد کا مکمل احترام کیا جائے”۔

انہوں نے مزید کہاکہ پاکستانی حکام اور سیاسی رہنماوٴں سے اپیل ہے کہ وہ پرسکون ماحول کو برقرار رکھیں اور ہر قسم کے تشدد کو مسترد کریں، اس سے اجتناب کریں اور کسی بھی ایسے اقدام سے گریز کریں جو کشیدگی کو بڑھا سکیں۔