اسلام کی عدالتوں نے نگران وزیراعظم اور دو سابق وزرائے اعظم کو طلب کر لیا
Share your love
اسلام آباد: موجودہ نگران وزیراعظم اور دو سابق وزرائے اعظم کے آئندہ 3 روز میں اسلام آباد کی عدالتوں میں مقدمات زیر سماعت ہیں۔
اسلام آباد کی عدالتوں میں آئندہ چار روز میں اہم کیسز کی سماعت ہو گی۔ نگران وزیراعظم کو بلوچ طلبہ گمشدگی کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے 29 نومبر کو طلب کر رکھا ہے۔
نواز شریف ہائیکورٹ میں زیر التوا دو اپیلوں پر 27 نومبر کی سماعت کے دوران پیش ہوں گے۔ سائفر کیس میں عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کو 28 نومبر کو عدالت پیشی کا حکم دے رکھا ہے ۔
چیئرمین پی ٹی آئی کی توشہ خانہ فوجداری کیس میں اپیل 30 نومبر کو سماعت کے لیے مقرر ہے۔ چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس طارق محمور جہانگیری سماعت کریں گے