Enter your email address below and subscribe to our newsletter

آئی ٹی بورڈ اور نادار کا الیکشن نتائج مرتب کرنے والے سسٹم پر اظہار اطمینان

Share your love

اسلام آباد: نیشنل آئی ٹی بورڈ اور نادرا نے الیکشن کمیشن کے نتائج مرتب کرنے والے سسٹم پر مکمل اظہار اطمینان کر دیا۔

الیکشن کمیشن میں رزلٹ مرتب کرنے کے سسٹم پر بریفنگ دی گئی، بریفنگ میں سسٹم پرعملدرآمد کا عملی مظاہرہ بھی دکھایا گیا، بریفنگ میں الیکشن کمیشن ممبران، وفاقی وزیر، سیکرٹری آئی ٹی، نیشنل آئی ٹی بورڈ اور نادرا کے سینئر افسروں نے شرکت کی۔

شرکاء نے الیکشن کمیشن کے نتائج مرتب کرنے کے سسٹم پر مکمل اطمینان کااظہار کیا، الیکشن کمیشن کی جانب سے حلقہ بندیوں پر جاری کام پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا حلقہ بندی کمیٹیوں کی ٹریننگ مکمل ہو چکی ہے، ڈسٹرکٹ وائز قومی و صوبائی اسمبلیوں کی نشستوں کے کوٹہ کا تعین کر دیا گیا ہے۔

بریفنگ میں مزید بتایا گیا کمیٹیوں نے اپنا کام شروع کر دیا جو شیڈول کے مطابق مکمل ہو گا، الیکشن کمیشن نے حلقہ بندیوں پر کام کی رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا۔

Share your love

Stay informed and not overwhelmed, subscribe now!