ہر پارٹی کی کنجی ایک خاندان یا فرد کے پاس ہے جو مشکلات کا سبب بنتی ہے،محمد علی درانی
Share your love
لاہور:سابق وزیر اطلاعات محمد علی درانی کا کہنا ہے کہ سیاستدان ہمیشہ اسٹیبلشمنٹ کو استعمال کرکے پھر آنکھیں دکھاتے ہیں۔
نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئےمحمد علی درانی نے کہا کہ ہر پارٹی کی کنجی ایک خاندان یا فرد کے پاس ہے جو مشکلات کا سبب بنتی ہے، لڑائی مسئلے کا حل نہیں ہے، پاکستان اپنے مشکل ترین دور سے گزر رہا ہے، سیاستدان ہمیشہ اسٹیبلشمنٹ کو استعمال کرکے پھر آنکھیں دکھاتے ہیں، صدرمملکت کے ساتھ میری 45 منٹ ملاقات ہوئی۔
سابق وزیر نے مزید کہا میری ملاقات سے پہلے تین بڑوں کی اہم ملاقات دو گھنٹے تک جاری رہی، صدر مملکت سے میری ملاقات بہت اچھی رہی، صدرعارف علوی سو فیصد اپنی پارٹی کے ساتھ کھڑے ہیں، صدرعارف علوی سمیت تمام پی ٹی آئی رہنما مائنس ون کے لیے تیار نہیں۔
محمد علی درانی نے مزید کہا دنیا میں کوئی مسئلہ ایسا نہیں جس کا کوئی حل نہ ہو، چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات کرنے والوں سے رابطے میں رہتا ہوں، دوسری پارٹیوں کی کوشش ہے کہ پی ٹی آئی اوراسٹیبلشمنٹ میں فاصلہ رہے، قومی مفاہمت کے لئے دوسرا قدم کل اٹھاؤں گا۔