Enter your email address below and subscribe to our newsletter

جسٹس قاضی فائزعیسی کا تحریر کردہ مراسلہ منظر عام پر آگیا

Share your love

اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان کے جسٹس قاضی فائزعیسی کا تحریر کردہ مراسلہ منظر عام پر آگیا جس میں انہوں نے بطور چیف جسٹس پاکستان مقدمات فیصلوں کا نظام صاف شفاف بنانے کی کوشش کا تذکرہ کیا ہے۔جسٹس قاضی فائز عیسی نے کہا کہ بار کے تعاون سے عدالتی نظام میں ریفارمز لانے کی کوشش کرونگا۔

جسٹس قاضی فائز عیسی نے سابق صدر ملتان بار کونسل ریاض الحسن گیلانی کو مراسلہ تحریر کیا۔

مذکورہ مراسلے میں انہوں نے کہا کہ بینچز کی تشکیل اور مقدمات کو سماعت کیلئے مقرر کرنے شفاف بنانے کی کوشش کرونگا۔

جسٹس قاضی فائز عیسی نے کہا کہ بار کے تعاون سے عدالتی نظام میں ریفارمز لانے کی کوشش کرونگا۔

خیال رہے کہ ریاض الحسن گیلانی نے عدالتی تعطیلات پر چیف جسٹس اور جسٹس فائز عیسی کو خط لکھا تھا۔

Share your love

Stay informed and not overwhelmed, subscribe now!