حسن نصراللہ کی شہادت سے اسرائیل کے خلاف جنگ کو مزید طاقت ملے گی، حماس
Share your love
غزہ: حماس نے حزب اللہ سربراہ حسن نصر اللہ کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حسن نصراللہ کی شہادت سے صرف اور صرف مزاحمت کو طاقت ملے گی۔
فلسطینی تحریک مزاحمت حماس نے اپنے جاری بیان میں سید حسن نصر اللہ پر اسرائیلی حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے ایک بزدلانہ دہشت گردانہ کارروائی اور گھناؤنا جرم قرار دیا۔
حماس نے سید حسن نصراللہ کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ سید حسن نصراللہ معرکہ طوفان الاقصیٰ کے شہید ہیں۔ انہوں نے بیت المقدس اور فلسطین کے لیے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا، اس شہادت سے اسرائیل کے خلاف جنگ کو مزید طاقت ملے گی۔
حماس نے کہا قابض دشمن کے ہاتھوں ہونے والی شہادتیں صرف اور صرف فلسطین اور لبنان میں مزاحمت کے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔ ہم اپنی پوری طاقت، بہادری اور فخر کے ساتھ شہداء کے نقش قدم پر چلتے ہوئے فتح تک مزاحمت کی راہ پر گامزن رہیں گے۔
حماس نے کہا کہ لبنان اورغزہ میں جس بے دردی اور بے رحمی کے ساتھ نہتے لوگوں کا قتل عام کیا جا رہا ہے اس پر عالمی برادری، مسلم اور عرب ممالک کی مجرمانہ خاموشی قابل مذمت ہے۔