Enter your email address below and subscribe to our newsletter

الیکشن کمیشن پنجاب کا اجلاس، عام انتخابات کے لئے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا

Share your love

لاہور: عام انتخابات کے سلسلے میں الیکشن کمیشن پنجاب میں اجلاس ہوا، اجلاس میں سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔

صوبائی الیکشن کمیشن پنجاب میں عام انتخابات کے انتظامات کے حوالے سے ایک اہم اجلاس ہوا، ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز لاہور میں عام انتخابات 2024ء کے سکیورٹی انتظامات کے حوالے سے اجلاس ہوا۔

اجلاس کی صدارت صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب اور جوائنٹ صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب نے کی۔

اجلاس میں ڈی آئی جی آپریشنز لاہور، ایس ایس پی آپریشنز، ایس پی سٹی لاہور اور ڈپٹی کمشنر لاہور شریک ہوئے، لاہور میں ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسروں اور ریٹرننگ افسروں کے دفاتر میں سیکورٹی انتظامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

الیکشن انتظامات اور سکیورٹی کے حوالے سے جائزہ لیا گیا، لاہور میں تعینات ریٹرننگ افسروں اور ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسروں کے دفاتر کی سکیورٹی کے حوالے سے بھی اہم بات چیت ہوئی۔

صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب نے کہا کہ الیکشن پروسیس کے دوران فول پروف سکیورٹی مہیا کی جائے، امیدواروں کی انتخابی مہم کے دوران ضابطہ اخلاق پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔

Share your love

Stay informed and not overwhelmed, subscribe now!