Enter your email address below and subscribe to our newsletter

محکمہ موسمیات نےملک بھر میں 13 سے 17 جولائی کے دوران مزید مون سون بارشوں کی گھنٹی بجا دی

Share your love

کراچی: محکمہ موسمیات نے 13 سے 17 جولائی کے دوران مون سون بارشوں کی پیش گوئی کردی۔مون سون ہوائیں 14 جولائی کو شدت اختیارکریں گی، 14 جولائی شام تا رات مغربی ہواؤں کا ایک نیا سلسلہ بھی ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہوگا۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق بحیرہ عرب سے مون سون ہوائیں 12 جولائی کی شام کو ملک کے بالائی اوروسطی علاقوں میں داخل ہوں گی۔

مون سون ہوائیں 14 جولائی کو شدت اختیارکریں گی، 14 جولائی شام تا رات مغربی ہواؤں کا ایک نیا سلسلہ بھی ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہوگا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 13 سے 17 جولائی کے دوران کشمیر، مری، گلیات، اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاوالدین، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، گوجرانوالہ، گجرات، قصور، اوکاڑہ میں تیزہواؤں اورآندھی کے ساتھ گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، مذکورہ شہروں میں بعض مقامات پرموسلادھاربارش کا بھی امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 13 جولائی شام سے 17 جولائی کے دوران گلگت بلتستان، چترال، سوات، مانسہرہ، کوہستان، ایبٹ آباد، ہری پور، پشاور، مردان، صوابی، نوشہرہ، کرم، لکی مروت، کوہاٹ، ڈی آئی خان، بنوں، کرک، وزیرستان، میانوالی، خوشاب، سرگودھا، حافظ آباد، شیخوپورہ، فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ میں تیزہواؤں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نےمزید کہا گیا ہے کہ بارکھان، لورالائی، قلات، خضدار، ژوب، لسبیلہ، آواران، موسیٰ خیل، ڈی جی خان، راجن پور، ملتان، بھکر، لیہ، کوٹ ادو، سکھر، جیکب آباد، ننگرپارکر، تھرپارکر،عمرکوٹ، سانگھڑ اورمیرپورخاص میں تیزہواوں اورآندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق موسلادھاربارش کے سبب اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور، گوجرانوالہ اورلاہور میں نشیبی علاقے زیرآب آنے کا خدشہ ہے جبکہ مری، گلیات، کشمیر، گلگت بلتستان اور خیبرپختونخوا کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے، آندھی، ہواوں کے تیزجھکڑ اورگرج چمک کے ساتھ شدید بارشوں کے سبب کمزوراملاک کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں اگلے 3 روز کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔منگل کو کراچی کا پارہ 36.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا جبکہ سمندری ہواؤں کی بندش کے سبب نمی کا تناسب 59 فیصد تک بڑھنے سے اصل درجہ حرارت سے زیادہ گرمی محسوس کی گئی، اگلے 3 روز کے دوران موسم گرم ومرطوب ریکارڈ ہوسکتا ہے۔

محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر پیش گوئی کے مطابق سندھ بھر کے اضلاع میں موسم گرم ومرطوب رہنے کا امکان ہے، اگلے تین روز کے دوران سمندری ہوائیں دوپہر کے وقت معطل رہیں گی۔

اس دوران بلوچستان کی مغربی ہوائیں شہر پراثراندازہوسکتی ہیں، زیادہ سے زیادہ پارہ 34سے36ڈگری کے درمیان ریکارڈ ہوسکتا ہےجبکہ شام کے وقت ہوا میں نمی کاتناسب 55سے65فیصد کے درمیان رہ سکتا ہے،منگل کو دیہی سندھ کے ضلع دادو میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 46ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔

Share your love

Stay informed and not overwhelmed, subscribe now!