Enter your email address below and subscribe to our newsletter

میانمار میں اقتدار پر قابض فوج نے انتخابات ملتوی کر دئیے

Share your love

برما:میانمار میں اقتدار پر قابض فوج نے رواں برس ہونے والے انتخابات ملتوی کر دیے، آمر حکمران کی ایمرجنسی میں بھی 6 ماہ کی توسیع کر دی گئی۔

خبر ایجنسی کے مطابق میانمار میں آن سان سوچی کی حکومت کا تختہ الٹنے والی فوج نے رواں ماہ اگست میں انتخابات کروانے کا کہا تھا، تاہم اب آمر حکومت نے انتخابات سے انکار کرتے ہوئے ایمرجنسی میں 6 ماہ کی مزید توسیع کر دی ہے۔

یاد رہے کہ میانمار کی فوج نے فروری 2021ء میں آن سان سوچی کی حکومت کا تختہ الٹ کر اقتدار پر قبضہ کرلیا تھا، آمر حکمران نے آن سان سوچی سمیت ان کی سیاسی جماعت کے زیادہ تر کارکنوں اور رہنماؤں کو گرفتار کرکے ان پر مقدمات بنا کر جیلوں میں ڈال دیا تھا۔

Share your love

Stay informed and not overwhelmed, subscribe now!