Enter your email address below and subscribe to our newsletter

کراچی میں میئر اور ڈپٹی میئر کی نشست پر الیکشن کے لیے وزارت داخلہ کا رینجرز کی فراہمی سے انکار

Share your love

اسلام آباد: کراچی میں میئر اور ڈپٹی میئر کی نشست پر الیکشن کے لیے وزارت داخلہ نے رینجرز کی فراہمی سے انکار کر دیا۔خط میں واضح کیا گیا کہ نشاندہی کرنے پر مجبور ہوں کے میئر اور ڈپٹی میئر کے الیکشن کے دوران کسی واقعے کی ذمہ دار وزارت داخلہ ہوگی۔

الیکشن کمیشن نے سیکیورٹی کی فراہمی کے لیے وزارت داخلہ کو خط لکھا تھا۔ سیکریٹری الیکشن کمیشن عمر حمید نے سیکریٹری داخلہ کو جوابی خط لکھا۔

خط کے مطابق وزارت داخلہ نے کراچی میں مقامی حکومت کے میئر اور ڈپٹی میئر کے الیکشن کے لیے رینجرز کی فراہمی سے انکار کیا ہے لیکن سیاسی ماحول بہت کشیدہ ہے اور بڑے پیمانے پر تشدد کا خدشہ ہے، امن و امان کی صورت حال دیکھتے ہوئے فول پروف سیکیورٹی کی فراہمی اہم ہے۔

کراچی میئر اور ڈپٹی میئر کی نشست کا الیکشن انتہائی حساس ہے، الیکشن اہم ہے جس میں دو سیاسی جماعتوں کے درمیان سخت مقابلے کا امکان ہے۔ الیکشن کے دوران تشدد کے واقعات کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔

خط میں واضح کیا گیا کہ نشاندہی کرنے پر مجبور ہوں کے میئر اور ڈپٹی میئر کے الیکشن کے دوران کسی واقعے کی ذمہ دار وزارت داخلہ ہوگی۔

Share your love

Stay informed and not overwhelmed, subscribe now!