نیٹو سربراہ کا غزہ میں جنگ بندی کی مدت میں توسیع سے متعلق اہم بیان آ گیا
Share your love
واشنگٹن: نیٹو سربراہ جینس سٹولن برگ نے غزہ میں جنگ بندی کی مدت میں توسیع کا مطالبہ کردیا۔
سربراہ نیٹو جینس سٹولن برگ نے اپنے بیان میں کہا کہ غزہ کے لوگوں کیلئے جنگ بندی انتہائی ضروری ہے، غزہ میں مزید امدادی سامان پہنچانے کی اشد ضرورت ہے۔
جینس سٹولن برگ نے کہا کہ 24 نومبر سے شروع ہونے والی جنگ بندی کے نتیجے میں درجنوں یرغمالیوں کو رہا کیا جا چکا ہے، جنگ بندی میں توسیع سے یرغمالیوں کی رہائی میں بھی مدد ملے گی۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز حماس نے جنگ بندی کے تیسرے روز 13 اسرائیلیوں اور 4 غیر ملکی باشندوں کو رہا کیا ، غیرملکی باشندوں میں 3 تھائی شہری جبکہ ایک روسی شامل ہے جس کے جواب میں اسرائیل کی جانب سے بھی 39 فلسطینی قیدیوں کو رہا کیا گیا۔
معاہدے کے تحت امدادی سامان کے ایندھن اور گیس کے چار ٹرکوں سمیت 120 امدادی ٹرک بھی غزہ میں داخل ہوگئے ہیں۔