Enter your email address below and subscribe to our newsletter

اعظم چوہدری کے حوالے سے افرائیڈے ٹائمز میں شائع ہونے والی خبر غلط اور بے بنیاد ہے،مریم اورنگزیب

Share your love

اسلام آباد:وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ اعظم چوہدری کے حوالے سے افرائیڈے ٹائمز میں شائع ہونے والی خبر غلط اور بے بنیاد ہے۔صحافی پی ٹی وی کا ملازم نہیں اور نہ ہی کبھی پی ٹی وی کا ملازم رہا ہے۔ یہ پی ٹی وی کے لئے مسائل پر مبنی تجزیہ کاروں کے پول کا صرف ایک رکن ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ ریکارڈ کی درستگی کے لئے چند حقائق پیش خدمت ہیں۔ یہ صحافی پی ٹی وی کا ملازم نہیں اور نہ ہی کبھی پی ٹی وی کا ملازم رہا ہے۔ یہ پی ٹی وی کے لئے مسائل پر مبنی تجزیہ کاروں کے پول کا صرف ایک رکن ہے۔ اس پول سے اسے ہٹایا نہیں گیا اور نہ ہی انہیں چھوڑنے کو کہا گیا ہے۔ ان سے اس قسم کی کوئی بات نہیں ہوئی۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ حکومت نے اس صحافی کے خیالات اور آراءسے آگاہ ہونے کے باوجود اسے پریس کانفرنس میں مدعو کیا۔ اگر حکومت اس کی آواز یا سوال کو دبانا چاہتی تو اسے مدعو نہ کیا جاتا اور اسے سوال پوچھنے کا موقع نہ دیا جاتا۔

ان کاکہناتھاکہ وزیراعظم نے اس صحافی کے سوال کا تفصیل سے جواب دیا۔ میں نے بھی ان کے سوال کا جواب دیا۔ وزیراعظم نے اس روز گورنر ہاﺅس لاہور کے کمرے میں مختلف رپورٹرز کے سوالات کا جواب دینے میں کافی وقت گذارا۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ پچھلی پی ٹی آئی حکومت اور اس کے فاشسٹ وزیراعظم جنہیں رپورٹرز ود آﺅٹ بارڈرز (آر ایس ایف) نے ”پریس فریڈم پریڈیٹر“ قرار دیا تھا، کے برعکس وزیراعظم شہباز شریف اور موجودہ حکومت میڈیا کی آزادی پر کامل یقین رکھتی ہے۔

اعظم چوہدری کے حوالے سے افرائیڈے ٹائمز میں شائع ہونے والی خبر غلط اور بے بنیاد ہے،مریم اورنگزیب
Share your love

Stay informed and not overwhelmed, subscribe now!