ر وس سے آنے والا تیل عالمی مارکیٹ میں 15 ڈالر فی بیرل سستا ہے،وزیراعظم
Share your love
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ر وس سے آنے والا تیل عالمی مارکیٹ میں 15 ڈالر فی بیرل سستا ہے روس سے ایک لاکھ ٹن خام تیل کا معاہدہ ہوا ہے،45ہزارٹن خام تیل لیکرپہلا جہاز لنگرانداز ہوچکاہے۔
اسلام آباد:جڑواں شہروں راولپنڈی اسلام آباد میں ترقیاتی منصوبوں کے افتتاح کے موقع پرخطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ رجیم چینج کے جھوٹے دعویداروں کا پروپیگنڈہ آج بے نقاب ہو گیا ہے۔حقائق نے ان تمام الزامات کودفن کردیاہے حقائق نے تمام جھوٹے پروپیگنڈے کو زمین بوس کردیاہے حقائق جو خود سرچڑھ کربولتے ہیں کہ کس طرح سازشی عمران نیازی نے پاکستان کو بدنا م کیا .
وزیراعظم نے مزید کہا کہ کس طرح عمران نیازی نے پاکستان کے وقار کو خاک میں ملانے کی کوشش کی اس نے کہا کہ امریکہ نے سازش کرکے یہ حکومت بنوائی ہے کیونکہ ہم روس سے تجارت کررہے تھے۔
انہوں نے کہا کہ عمران نیاز ی ہاتھ میں خط لہرا کر جھوٹاپروپیگنڈا کررہاتھا آپ دیکھیں کہ روس سے ایک لاکھ ٹن خام تیل آگیاہے۔روس کا 45ہزار ٹن تیل لیکر جہاز کراچی پہنچ چکاہے آپ بتائیں کہ اس کے بعد کچھ کہنے کی ضرورت ہے کہ کس طرح آٹھ،نو ماہ اس قوم کاوقت برباد کیاگیاقوم کو تقسیم کیاگیااس کے اندر زہرگھولاگیا کہ میری حکومت امریکہ سے ہٹوائی گئی۔ اس لئے کہ روس سے تعلقات بہتر نہ ہوں تجارتی تعلقات نہ بنیں۔
وزیراعظم نے کہاکہ جنوری میں روس سے ایک وفد آیاتھا جس میں یہ طے پایا تھا کہ مارچ اپریل میں تجارتی گفتگوکو عملی جامہ پہنائیں گے ،اورآپ نے دیکھا ہے کہ اب روس سے تیل آیاہے لوگ پوچھتے ہیں کہ اس تیل کی کیاخصوصیت ہے اصل اس تیل کی قیمت عالمی تیل کی قیمت سے کم ہے آپ جانتے ہیں روس پر پابندیاں لگی ہوئی ہیں۔
،وزیراعظم نے کہا کہ یورپی یونین نے کہاتھا کہ اگرروس ساٹھ ڈالریا اس سے کم پر تیل فروخت کرے گا توہمیں اس پر کوئی اعتراض نہیں ہے ہم نے پوری کوشش کی اوراسی قیمت پر یہ تیل منگوایاہے ،یہ تیل عالمی منڈی سے تقریباً15ڈالرسستا ہے.۔
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کو اس وقت زرمبادلہ کی ضرورت ہے ۔پاکستان میں اس وقت مہنگائی کو کم کرنے کی ضرورت ہے پاکستان کے عام آدمی کو اس وقت ریلیف دینے کی ضرور ت ہے۔
قبل ازیں آئی جے پی روڈ کے افتتاح پر گفتگوکرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ اس منصوبے کو حرف عام میں آئی جے پی روڈ کہا جاتا تھااب الحمدللہ اس کا نام کیپیٹن کرنل شیر خان شہید کے نام پر رکھا گیا ہے وہ ہی قومیں زندہ رہتی اور سر بلند کرکے چلتی ہیں جو اپنے اسلاف اپنے شہدا اپنے بڑوں کو یاد رکھیں وہ ہی قومیں توانا ہوتی ہیں جو اپنے غازیوں کا احترام کریں ان سب نے اپنے خون سے اس ملک کی آبیاری کی شہیدوں اور غازیوں کو بھول جانے والی قومیں کبھی اپنا نام زندہ نہیں رکھ سکتیں۔