چوہے کی موجودگی نے سری لنکن ایئر لائن کو 3دن تک اڑان نہ بھرنے دی
Share your love
کولمبو: سری لنکا کی قومی ایئر لائن نے اپنے ایک طیارے کے تین دن تک گراؤنڈ رہنے کا ذمہ دار ایک چوہے کو قرار دیا ہے۔
سری لنکن ایئر لائنز نے ایک بیان میں کہا کہ اُسے طیارے میں موجود ایک چوہے کی وجہ سے تین روز تک اسے گراؤنڈ رکھنا پڑا، نتیجتاً پروازوں کا شیڈول متاثر ہوا اور پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں۔
اس چوہے کو جمعرات کو پاکستانی شہر لاہور سے اڑان بھرنے والی سری لنکن ایئر لائنز کی ایئربس A330 میں دیکھا گیا تھا جس کے بعد طیارے کی جانچ پڑتال شروع کر دی گئی تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ اس چوہے نے جہاز کے کسی اہم حصے کو کتُر نہ دیا ہو۔
اس واقعے کے حوالے سے ایک سری لنکن ایئر لائنزکے ایک اہلکار نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا کہ اس طیارے کی پروازیں اب دوبارہ شروع کر دی گئی ہیں، طیارے کے گراؤنڈ ہونے سے ایئر لائن کے پورے شیڈول پر اثر پڑا۔
یاد رہےسری لنکن ایئر لائن میں نظر آنے والے چوہے کو آخر کار کولمبو ایئرپورٹ کے عملے نے ڈھونڈ لیا جو مردہ حالت میں ملا۔