Enter your email address below and subscribe to our newsletter

آڈیو لیکس کمیشن کیس پر سابقہ حکومت کے بنچ پر اعتراضات مسترد

Share your love

اسلام آباد:سپریم کورٹ آف پاکستان نے آڈیو لیکس کمیشن کیس پر سابقہ حکومت کے بنچ پر اعتراضات مسترد کر دیے۔

سپریم کورٹ کے جج جسٹس اعجازالاحسن نے مختصر فیصلہ سناتے ہوئے ججز پر اعتراض عدلیہ پر حملہ قرار دے دیا۔

سپریم کورٹ نے 3 ججز پر سابقہ حکومت کے اعتراض کی متفرق درخواست خارج کر دی۔

عدالت نے قرار دیا کہ اٹھائے گئے اعتراضات عدلیہ کی آزادی پر حملہ ہیں، ججز پر اعتراض عدالت پر حملے کے مترادف ہے۔

کمیشن کے خلاف عابد زبیری کی آئینی درخواست پر 5 رکنی بینچ نے فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

یادرہے کہ حکومت نے چیف جسٹس عمر عطاء بندیال، جسٹس اعجازالاحسن، جسٹس منیب اختر پر اعتراض اٹھایا تھا۔
اٹارنی جنرل کے اعتراضات سننے کے بعد سپریم کورٹ نے فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

Share your love

Stay informed and not overwhelmed, subscribe now!