وزیر اعظم نے 9 اگست کو قومی اسمبلی تحلیل کرنے کا اعلان کردیا
Share your love
اسلام آباد:وزیر اعظم شہباز شریف نے 9 اگست کو قومی اسمبلی تحلیل کرنے کا اعلان کردیا.
وزیر اعظم شہباز شریف نے ارکان پارلیمنٹ کے اعزاز میں عشائیہ سے قبل پارلیمانی رہنماوں سے ملاقات کی۔
ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا وزیر اعظم شہباز شریف نے پارلیمانی رہنماوں سے نگران وزیر اعظم اور سیٹ پر مشاورت کی.۔
وزیر اعظم شہباز شریف 9 اگست کو اسمبلی تحلیل کرنے کی ایڈوانس صدر مملکت کو بھیجیں گے. صدر مملکت 48 گھنٹوں میں ایڈوایس پر دستخط کریں گے ۔
صدر مملکت کی جانب سے دستخط نہ کرنے کی صورت میں اسمبلی خود بخود تحلیل ہوجائے گی۔
وزیر اعظم شہباز شریف اپوزیشن کے ساتھ تین دن مشاورت کے بعد نگران وزیر اعظم کا نام صدر مملکت کو بھیج دیں گے۔
حکومت اور اپوزیشن کے درمیان اتفاق رائے نہ ہونے کی صورت میں مجوزہ ناموں میں سے الیکشن کمیشن کسی کو بھی نگران وزیر اعظم نامزد کردے گا۔
قبل ازیں وزیراعظم نے ارکان پارلیمنٹ کے اعزاز میں عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مشکل وقت میں حکومت سنبھالی، ہر طرف خطرات تھے پندرہ ماہ میں تمام تنقید کے باوجود ریاست کو بچایا۔آج ہمارا ضمیر مطمئن ہے کہ ہم نے سیاست کی قربانی دے کر ملک کو بھنور سے نکالا ۔
وزیراعظم نے کہا کہ اتحادی حکومت کے تعاون سے ہر مشکل پر قابو پایا۔آئی ایم ایف سے معاہدہ آسان نہیں تھا، یہ پل صراط بھی عبور کیاآئندہ چند روز میں ہماری حکومت ختم ہو جائے گی،کوشش ہے کہ سب کیلئے قابل قبول نگران سیٹ اپ تشکیل دیا جائے۔