Enter your email address below and subscribe to our newsletter

پنجاب بار کونسل کا بھی چیف الیکشن کمشنر کی اہلیت پر تحفظات کا اظہار

Share your love

لاہور: پاکستان بار اور سپریم کورٹ بار کے بعد پنجاب بار کونسل نے بھی چیف الیکشن کمشنر کی اہلیت پر تحفظات کا اظہار کر دیا۔

پنجاب بار کونسل کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ موجودہ چیف الیکشن کمشنر کے ماتحت ہونے والے انتخابات کی شفافیت پر سنگین سوالات اٹھ رہے ہیں، عوام کا اعتماد بحال کرنے کیلئے شفاف انتخابات ضروری ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان بارکونسل اورسپریم کورٹ بارکا چیف الیکشن کمشنرپرشدید تحفظات کا اظہار

پنجاب بار کے مطابق تضادات کو دور کیے بغیر الیکشن کروانا معنی خیز نتائج کے حصول میں ناکامی اور قومی خزانے کے ضیاع کے مترادف ہے، سپریم کورٹ الیکشن کمیشن کے ہر عمل کی توثیق کے بجائے ان تضادات کا نوٹس لے۔

سیکرٹری پنجاب بار کا کہنا ہے کہ پنجاب بار کونسل کو انتخابات کے طریقہ کار اور حلقہ بندیوں میں تضاد پر شدید تشویش ہے، شکایات کو دور کیے بغیر محض انتخابی ٹائم لائنز پر عمل سے ملکی استحکام کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔

Share your love

Stay informed and not overwhelmed, subscribe now!