پاکستان اور انڈونیشیا کی افواج کے درمیان انسداد دہشت گردی کی دوسری مشق کا انعقاد
Share your love
راولپنڈی: پاکستان اور انڈونیشیا کی افواج نے انسداد دہشت گردی کے حوالے سے دوسری جنگی مشق کا انعقاد کیا گیا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم سینٹرپبی میں پاکستان اور انڈونیشیا کی مشترکہ مشق ایلنگ اسٹرائیک ٹو کا انعقاد کیا گیا، جس کا مقصد دونوں ممالک کے دوران دہشت گردی سے نمٹنے کے شعبے میں تعاون بڑھانا ہے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ مشق ایلنگ اسٹرائیک ٹودونوں ممالک کے درمیان انسداد دہشت گردی کے شعبے میں دوسری مشق ہے، ایک ہفتہ طویل مشق ایلنگ اسٹرائیک ٹوکا آغاز 8 ستمبر 2024 کو ہوا، جس میں دونوں ممالک افواج کے درمیان تجربہ اور تربیتی طریقہ کار کا باہمی فائدہ مند اشتراک حاصل کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق اختتامی تقریب میں جنرل آفیسر کمانڈنگ 17 ڈویژن نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی جبکہ انڈونیشیا کے دفاعی اتاشی کرنل بوڈی ویرمین نے بھی اختتامی تقریب میں شریک ہوئے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ فوجیوں نے مشق کے دوران پیشہ ورانہ مہارت کے اعلیٰ ترین معیارات کا مظاہرہ کیا۔