Enter your email address below and subscribe to our newsletter

یونائیٹڈ کپ کا دوسرا ایڈیشن 29 دسمبر سے آسٹریلیا میں ہوگا

Share your love

پرتھ : ایسوسی ایشن آف ٹینس پروفیشنلز (اے ٹی پی) اور ویمنز ٹینس ایسوسی ایشن (ڈبلیو ٹی اے) کے زیر اہتمام یونائیٹڈ کپ کا دوسرا ایڈیشن 29 دسمبر سے آسٹریلیا میں شروع ہوگا۔آر اے سی ایریناکین روزوال ایرینا میں 29 دسمبر سے شروع ہونے والا ٹورنامنٹ 7جنوری 2024کو اختتام پذیر ہوگا۔

یہ ٹورنامنٹ 29 دسمبر 2022 سے 7 جنوری 2024 تک آسٹریلیا کے شہروں پرتھ اور سڈنی میں کھیلا جائے گا ، ٹورنامنٹ کے کامیاب انعقاد کے لئے تیاریاں عروج پر ہیں۔

ٹورنامنٹ میں 18 مختلف ممالک کی ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے ایکشن میں نظر آئیں گی جن کو چھ مختلف گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے، ہر گروپ میں تین ، تین ٹیموں کو رکھا گیا ہے۔

گروپ اے میں پولینڈ،سپین اور برازیل شامل ہیں، گروپ بی میں یونان، کینیڈا اور چلی کو رکھا گیا ہے جبکہ گروپ سی میں دفاعی چیمپئن امریکا،برطانیہ اور میزبان ا?سٹریلیا کو رکھا گیا ہے۔

اسی طرح گروپ ڈی میں فرانس اٹلی اور جرمنی شامل ہیں،گروپ ای میں جمہوریہ چیک ،چین اور سربیا کی ٹیمیں شامل ہیں جبکہ گروپ ایف میں کروشیا ،نیدرلینڈز اور ناروے کو رکھا گیا ہے۔

یونائیٹڈ کپ بین الاقوامی آوٴٹ ڈور ہارڈ کورٹ مینز اینڈ ویمنز ٹینس ٹورنامنٹ ہے جس کا انعقاد ایسوسی ایشن آف ٹینس پروفیشنلز (اے ٹی پی)اور ویمنز ٹینس ایسوسی ایشن (ڈبلیو ٹی اے)نے کیا ہے۔

آر اے سی ایریناکین روزوال ایرینا میں 29 دسمبر سے شروع ہونے والا ٹورنامنٹ 7جنوری 2024کو اختتام پذیر ہوگا، ٹورنامنٹ سے کھلاڑیوں کو اپنی اے ٹی پی رینکنگ اور
ڈبلیو ٹی اے رینکنگ پوائنٹس میں اضافہ کرنے کا سنہری موقع ہوگا اورایک کھلاڑی زیادہ سے زیادہ 500 پوائنٹس جیتنے کے قابل ہوسکے گا۔

Share your love

Stay informed and not overwhelmed, subscribe now!