Enter your email address below and subscribe to our newsletter

حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور ختم،منگل کو دوبارہ بیٹھک ہو گی۔

Share your love

اسلا م آباد:حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور مثبت پیشرفت کے ساتھ ختم۔ منگل کو دوبارہ بیٹھک ہو گی۔

اسحاق ڈار نے کہا جہاں کل مذاکرات چھوڑے تھے اس میں پیشرفت ہوئی ہے، دونوں فریقین کے درمیان کوئی ڈیڈ لاک نہیں ہے۔۔شاہ محمود قریشی بولے ہم نے مناسب پیشرفت حاصل کی، عمران خان کو لاہور جاکر اعتماد میں لیں گے۔

ملک بھر میں عام انتخابات ایک ہی روز کروانے کے لیے حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان دوسری بیٹھک پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں ہوئی۔ پی ٹی آئی کی مذاکراتی ٹیم نے بجٹ سے پہلے اسمبلی تحلیل کرنے کا مطالبہ رکھتے ہوئے موقف اپنایا کہ اسمبلی تحلیل کی تاریخ ہی سیاسی تناو میں فوری کمی لا سکتی ہے۔

حکومتی وفد کا موقف کا کہناتھا کہ بجٹ سے پہلے اسمبلی تحلیل کرنے کی تاریخ نہیں دے سکتے، تحریک انصاف لچک دکھائے۔

اسحاق ڈار نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ آج طے پا گیا کہ جو بھی باتیں ہوئیں وہ اپنی لیڈرشپ کے سامنے رکھی جائیں گی ،کوئی ڈیڈ لاک بھی نہیں، امید ہے منگل کو خاطر خواہ حل نکال لیں گے۔۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ہم نے مناسب پیشرفت حاصل کی، آئین میں رہتے ہوئے آگے بڑھنے کا راستہ تلاش کیا جائے۔ جبکہ فواد چوہدری بھی مذاکرات کی کامیابی کے لیے پر امید نظر آئے۔۔

پی ٹی آئی وفد نے کہا عمران خان کے ساتھ کارکن آئے تو انہیں گرفتار کرلیا گیا، علی امین گنڈا پور کو ضمانت کے بعد گرفتار کیا گیا۔ ایسے اقدامات ہوں گے تو پھر مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں، گرفتاریوں کا عمل پورے عمل کو بربار کردے گا۔ حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان منگل کو دوبارہ بیٹھک ہو گی۔

Share your love

Stay informed and not overwhelmed, subscribe now!